بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی دانش سکولوں کا جال بچھا دیں گے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے۔

آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنا خوشی کا باعث ہے، دور دراز کے علاقوں کے بچوں کے لیے دانش سکول بنائےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دانش اسکول نہ ہوتے تو بہت سے لائق بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم رہ جاتے ، دانش اسکول ہزاروں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں، پنجاب کے دانش اسکولوں کے بیشتر بچے اے گریڈ لاتے ہیں، یہاں پڑھنے والے بچے ملک کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں دانش اسکول کا آغاز کیا تھا،دانش سکول دانش اور علم کا گہوارہ ہے، یہاں کے بچوں کے 100فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی،آزاد کشمیر میں بھی دانش سکولوں کا جال بچھا دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی شہیدوں کے لہو سے سرخ ہو چکی ہے جبکہ وہاں کے عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، بھارتی فوج کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے مسئلہ کشمیر یو این کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشی چیلنجز میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، حکومت دن رات ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، سرمایہ کار کے لیے قرضے کی لاگت میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اگلے 10 برس میں 20 ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے، ہم نے پاکستان کی تمام مشکلات کو بڑی دلیری، حکمت سے حل کیا اور کر رہے ہیں۔


 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا، دانش اسکول سسٹم کے بچے اور بچیوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف میں دانش اسکول شہباز شریف نے نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں زلزلہ 2005: سعودی امداد کے سبب آزاد کشمیر میں زندگی و تعلیم رواں دواں

انہوں نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا جس کے تحت ملک میں اب تک ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ التحصیل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ اگر دانش اسکولوں کا قیام عمل میں نہ لایا جاتا تو وسائل نہ رکھنے والے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل نہ کرسکتے، کیونکہ ان اسکولوں میں یتیم اور غریب بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ دانش اسکول میں بچوں اور بچیوں کے الگ الگ سینٹرز ہوں گے، جبکہ کھیلوں کے میدان بھی علیحدہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ دانش اسکولز کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرےگی، آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں غریب ممالک لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف

اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر دانش اسکولز سسٹم سنگ بنیاد طلبا و طالبات وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ،میرا دل گواہی دیتا ہے مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا، وزیر اعظم
  •   پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیراعظم
  • افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے:وزیر اعظم
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم نے آزادکشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا