وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں زلزلہ 2005: سعودی امداد کے سبب آزاد کشمیر میں زندگی و تعلیم رواں دواں
انہوں نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا جس کے تحت ملک میں اب تک ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ التحصیل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ اگر دانش اسکولوں کا قیام عمل میں نہ لایا جاتا تو وسائل نہ رکھنے والے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل نہ کرسکتے، کیونکہ ان اسکولوں میں یتیم اور غریب بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ دانش اسکول میں بچوں اور بچیوں کے الگ الگ سینٹرز ہوں گے، جبکہ کھیلوں کے میدان بھی علیحدہ ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ دانش اسکولز کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرےگی، آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں غریب ممالک لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف
اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر دانش اسکولز سسٹم سنگ بنیاد طلبا و طالبات وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دانش اسکولز سسٹم سنگ بنیاد طلبا و طالبات وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز دانش اسکولز شہباز شریف سنگ بنیاد نے کہاکہ
پڑھیں:
شہباز شریف بیلاروس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
بیلاروس کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، منسک ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
دریں اثنا مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلاروس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نون لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ نواز شریف آج بیلاروس جا رہے ہیں، مہمان وفد بیلاروس کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوگا۔