وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی کشمیر کاز کے ساتھ وابستگی غیرمتزلزل ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں بنا سکے گا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا جس کے تحت ملک میں اب تک ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ التحصیل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ اگر دانش اسکولوں کا قیام عمل میں نہ لایا جاتا تو وسائل نہ رکھنے والے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل نہ کرسکتے، کیونکہ ان اسکولوں میں یتیم اور غریب بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ دانش اسکول میں بچوں اور بچیوں کے الگ الگ سینٹرز ہوں گے، جبکہ کھیلوں کے میدان بھی علیحدہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ دانش اسکولز کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرےگی، اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائےگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، لیکن وہ وقت آئےگا جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم شہباز شریف کا کشمیر پالیسی میں جدت پر زور

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا، ہماری معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تحریک آزادی دانش اسکول شہباز شریف کشمیری وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک ا زادی دانش اسکول شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف دانش اسکول نے کہاکہ انہوں نے

پڑھیں:

افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے:وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا مقام ہے کہ آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے. یہ وہ اسکول ہیں. جس کی بنیاد میرے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے پنجاب میں رکھی. ان دور افتادہ علاقوں کےلیے، ان ماؤں کے بیٹوں اور کے لیے جو انتہائی ذہین ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے والدین کے پاس وہ مالی وسائل نہیں تھے. جس سے وہ اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کر پاکستان کے عظیم معمار بنا سکتے اور اگر یہ دانش اسکول معرض وجود میں نہ آتے تو وہ انتہائی قابل بچے اور بچیاں اپنے دور افتادہ دیہات کی گلیوں اور محلوں کی دھول میں گم ہو جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا. آج وہ بچے انجینئرز اور ڈاکٹرز بن گئے ہیں۔شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہمارے مائیں، بزرگ، نوجوان جو آزدای کی جنگ لڑ رہے ہیں.اور کشمیر کی وادی ان کے خون سے سرخ ہو گئی ہے. وہ بھی آج بہت خوش ہوں گے ہمارے بچے، بیٹے اور بیٹیاں آزاد کشمیر میں علم و دانش کے گہوارے میں تعلیم حاصل کریں گے اور عظیم کشمیری اور پاکستانی بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایچی سن جیسے کالجز میں امرا کے بچوں کے علاوہ غریب کا بچہ داخلہ نہیں لے سکتا. اس سے بھی بہتر دانش اسکولوں میں یتیم بچے، غریب ماں باپ کے بچے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہی وہ نقطہ ہے. جس کو اگر ہم پا جائیں تو تعلیم کا انقلاب آجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وہ علاقے جہاں پر ایسی تعلیم و تربیت کی درسگاہیں موجود نہیں ہیں. وہاں پر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا جال بچھا دیا جائے گا. بچیوں کے لیے مکمل طور پر الگ سینٹر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دانش اسکول ان بچوں اور بچیوں کے لیے ہوگا، جن کے والدین اعلیٰ تعلیم کے وسائل مہیا نہیں کرسکتے یا خدانخواستہ جن کے والد یا والدہ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ایک سال میں یہاں دانش اسکول چل جائے. یہ اربوں روپے کے منصوبے ہیں، 100 فیصد اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، بھارت کی فوجیں وہاں جس طرح قابض ہیں، وہاں کے بھائیوں اور بہنوں کی پاکستان نے ہمیشہ سفارتی، اخلاقی ان کو مدد کی ہے، خود آنجہانی نہرو نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوائیں گے، ان کا وعدہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی اس حوالے سے کمٹمنٹ ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ہے. ان کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا  اور وہ آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں گے. ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشی چیلنجز میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے. حکومت دن رات ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے. سرمایہ کار کے لیے قرضے کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اگلے 10 برس میں 20 ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے. پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے. یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے. ہم نے پاکستان کی تمام مشکلات کو بڑی دلیری، حکمت سے حل کیا اور کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •   پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیراعظم
  • افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے:وزیر اعظم
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیر اعظم
  • ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم نے آزادکشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
  • شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے