ڈاؤن سنڈروم والے بچوں کے چہرے تقریباً ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈاؤن سنڈروم والے بچے ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے دنیا کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک ایسے تمام بچوں کے چہرے ایک دوسرے سے بہت زیادہ مماثل ہوتے ہیں؟
ڈاؤن سنڈروم والے بچوں کے چہرے ایک جیسے ہوتے ہیں کیونکہ ان کے خلیوں میں جینیاتی مادے کروموسوم 21 کی ایک اضافی نقل موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے نشوونما میں تبدیلی آتی ہے۔
یہ اضافی جینیاتی مواد چہرے اور کھوپڑی کی معمول کی نشوونما میں خلل ڈالتا ہے۔
کروموسوم 21 کی جب اضافی کاپی ہوتی ہے تو ڈاؤن سنڈروم والے لوگوں میں مجموعی طور پر 46 کے بجائے 47 کروموسوم ہوجاتے ہیں جبکہ عام لوگوں میں 46 ہوتے ہیں۔
یہ اضافی جینیاتی مواد نشوونما میں تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے جو چہرے کی ساخت کو متاثر کرتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں چھوٹا مگر چوڑا سر اور کھوپڑی کی ہڈیوں کے متعدد جوڑ آپس میں مل جاتے ہیں۔
ایسے لوگوں کی مزید چہرے کی خصوصیات میں چھوٹے کان، آنکھوں کا اوپر کی طرف تھوڑا چڑھاؤ اور غیرمعمولی زبان۔
واضح رہے کہ ڈاؤن سنڈروم ایک جینیاتی غیرمعمولی حالت ہے جو ذہنی معذوری اور جسمانی غیرمعمولی حالتوں کا بھی سبب بنتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاؤن سنڈروم والے ہوتے ہیں
پڑھیں:
فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
ہندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔
فواد خان کی جس فلم کا ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اس کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔
فلم عبیر گلال کے گانے ’’خُدایا عشق‘‘ کو ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔
گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے۔
گانے میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم جذباتی اور جاندار اداکاری سے سجی ہوگی۔
یاد رہے کہ یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی کہانی ایسے دو اجنبیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں قسمت نے ملادیا اور وہ غیر متوقع طور پر محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
فواد خان 9 سال بعد کسی بھارتی فلم میں نظر آئیں گے جس پر جہاں انھیں انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملیں تو وہیں بھارتی اداکاروں نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔