Daily Mumtaz:
2025-01-22@15:00:49 GMT

ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل

دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار بالنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم آج ہمارے بالرزنے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ۔ جب سے ہم نے بولنگ شروع کی اس وقت سے پچ ہمارے لئے سازگار تھی۔ پٹیل نے ٹیم کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو کھل کر کھلینے کی مکمل مکمل آزادی دی ہے چاہے وہ رنز بنانے سے متعلق ہو یا اسٹرائیک سے بارے میں ہو۔ ہمیں اپنی بیٹنگ کی گہرائی پر اعتماد تھا، 3 قابل بلے باز اب بھی ریزرو میں ہیں۔ آج کی جیت صرف ان کا سلسلہ توڑنے کے لئے نہیں تھی۔ یہ ہمارے منصوبوں کو مکمل طور پر عملی شکل دینے سے متعلق بھی تھی۔ پٹیل نے ٹیم کے ٹیکٹیکل نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بولنگ یونٹ کی کارکردگی نے ان کی حقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔ کنڈیشنز ہمارے لئے سازگار تھیں اور پہلے بولنگ کا فیصلہ اس جیت کے لئے اہم ثابت ہوا۔ ٹیم نے ہمارے حالیہ ناکامیوں سے واپسی میں زبردست کردار کا مظاہرہ کیا۔دبئی کیپٹلز اتوار 26 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے اگلے میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ اس اہم فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور کیپیٹلز کا مقصد ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کرنا اور پلے آف کی دوڑ میں اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حریت رہنمائوں، تنظیموں کا شہدائے گائو کدل کو شاندار خراج عقیدت

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے شہدائے گائو کدل کو ان کے 35ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ مظاہرین ایک رات پہلے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں علاقے کی کئی خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سانحہ گائو کدل اور کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر واقعات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر ایک سیاہ دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء تحریک آزادی کشمیر درخشندہ ستارے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دشمن کی کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔

ادھر دیگر حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں سانحہ گائو کدل سمیت کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر سانحات پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کے تحت بھارتی فوجیوں کو حاصل خصوصی اختیارات کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید، جبری طور پر لاپتہ، پرامن مظاہروں، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور جعلی مقابلوں کے دوران قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث کسی مجرم کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دہ ٹھہرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کے ذریعے وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔ دریں اثناء لوگوں نے مزار شہداء سرینگر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل دُنیا اور ہمارے بچے بچیاں
  • ٹیسٹ رینکنگ؛ نعمان علی ٹاپ 10 بالرز میں شامل، ساجد کی بھی بڑی چھلانگ
  • ہم اندھی محبت اور اندھی نفرتوں کے عادی لوگ
  • اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا پینشن، واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ
  • پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی
  • حریت رہنمائوں، تنظیموں کا شہدائے گائو کدل کو شاندار خراج عقیدت
  • ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں ہرا دیا
  • حیسکو ملازمین کی برطرفی پر احتجاجی مظاہرہ
  • معروف موسیقاراے آر رحمان ریاض میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے