آئی ایل ٹی 20 میں شیفرڈ اور نکولس نے ایم آئی امارات کو نائٹ رائیڈرز پر فتح دلادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ابوظہبی :ایم آئی ایمریٹس نے بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ایم آئی امارات کے روماریو شیفرڈ اور نکولس پورن جیسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو ٹیبل پر 2 پوائنٹس اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کے بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چاروں بالرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف اور شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا اور اوپنر کوشل پریرا اور محمد وسیم (38) نے عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 42 رنز کی شراکت کے بعد سری لنکن پریرا پاور پلے کے اختتام سے قبل 23 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اننگز کے نصف حصے میں ہی بینٹن 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے اور اس کے فورا بعد وسیم 38 رنز بناکر پویلین لوٹے کپتان نکولس پورن کے ساتھ کیرون پولارڈ بھی موجود تھے تاہم دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آخر کار علی خان نے انہیں پانچ رنز پر آٹ کر دیا۔ اس موقع پر اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر ہر صرف 6 رنز تھا جبکہ اننگز کے 6 اوورز باقی تھے۔ ڈین موسلے 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے جس کے بعد روماریو شیفرڈ نے اننگز کے آخری مرحلے کے لیے اپنے کپتان کا ساتھ دیا۔ پورن نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد جیسن ہولڈر نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ایم آئی ایمریٹس، جو درمیان میں چند اوورز کے لئے سست روی کا شکار تھا، آخر کار 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکے۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے تیز آغاز کیا اور اوپنرز کائل میئرز اور اینڈریز گوس نے ایم آئی ایمریٹس کے بولرز پر اٹیک کیا ۔ 3 چھکے لگانے والے میئرز نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ ڈین موسلے نے عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں آٹ کر دیا۔ اس سے چوتھے اوور میں 39 رنز کی شراکت ختم ہوئی جس کے بعد ایم آئی ایم اے نے کنٹرول سنبھال لیا۔عقیل حسین نے جوئے کلارک کو 3 رنز پر آٹ کیا جس کے بعد روماریو شیفرڈ نے مائیکل کائل پیپر کو 5 اور علیشان شرفو کو 4رنز پر آٹ کیا۔ ایکشن سے بھرپور پاور پلے کے اختتام پر ابوظبی نائٹ رائیڈرز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز تھا۔ تاہم 18 ویں اوور میں نارائن 13 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوئے اور پھر فضل الحق فاروقی نے 19 ویں اوور میں ڈیوڈ ولی کو آٹ کیا۔ رسل 23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم آئی ایمریٹس نائٹ رائیڈرز ایم آئی ایم جس کے بعد
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال24۔2023کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اشیا ء اور خدمات سمیت دو طرفہ تجارت کا حجم 10.9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ یہ 2025 میں 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اعداد و شمار نہ صرف ہماری مضبوط معاشی شراکت داری کا ثبوت ہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی اجاگر کرتے ہیں جو قومی معیشت کو سہارا دے رہی ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی سفیر کے مطابق24 ۔ 2023میں دونوں ممالک کے درمیان اشیاء کی تجارت 8.41 ارب ڈالر رہی، جس میں پاکستان کی برآمدات میں 41.06 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 2.08 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے درآمدات میں 14.45 فیصد کمی ہوئی اور وہ 6.33 ارب ڈالر پر آ گئیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں 28.28 فیصد کمی واقع ہوئی۔
خدمات کے شعبے میں کل تجارت 2.56 ارب ڈالر رہی، جو سال بہ سال 20.54 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان اشیاء کی تجارت میں 21.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان کی برآمدات میں 7.53 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔سفیر کے مطابق اس وقت تقریباً 19 اماراتی کمپنیاں پاکستان میں سرگرم عمل ہیں اور یو اے ای نے پاکستان کے کئی اہم شعبوں جیسے مواصلات، سیاحت، خدمات، آئی ٹی، تیل و گیس، بینکاری اور ریئل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد ایئرویز، ایمریٹس، اعمار اور دبئی اسلامک بینک جیسی بڑی یو اے ای کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ ابوظہبی گروپ نے بینک الفلاح اور یو بی ایل حاصل کیے جبکہ دبئی اسلامک بینک اور ایمریٹس انٹرنیشنل بینک نے پاکستان میں شاخیں قائم کیں۔سفیر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی تاریخی سرمایہ کاری کی۔حال ہی میں ابوظہبی پورٹس کمپنی اور ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی ) اور متعلقہ ریلوے منصوبوں کی ترقی کے لیے معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کی ترقی اور روابط کے لیے متحدہ عرب امارات کے گہرے اور طویل مدتی عزم کا مظہر ہیں۔فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کی بھی تعریف کی، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے شفافیت اور سہولت فراہم کرنے والا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں موجود 15 لاکھ پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مقامی قوانین، ثقافتی اقدار اور ڈیجیٹل ضوابط کی مکمل پابندی کی تلقین کی۔ انہوں نے قانونی ذرائع سے ترسیلات بھیجنے پر زور دیا اور ایک 14 منٹ کی وڈیو کا حوالہ دیا، جو تارکین وطن کو ان کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرتی ہے۔انہوں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں آپ کی یہاں موجودگی اور مثبت کردار ہر روز پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔\932