دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' نہ لکھنے کی رَٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی 'میزبان ملک ریگولیشن' کے حصے کے طور پر اپنی ٹیم کی کٹ پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مبینہ طور پر بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آئی سی سی کی جانب سے ایک آفیشل نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو اپنی جرسیوں میں شامل کرنا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس اصول کی تعمیل کرنے کی پابند ہیں۔
ایپکس بورڈ نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی کِٹ پر میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا لوگو نہیں ہوا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹیموں کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھا جانا چاہئے، قطع نظر اس حقیقت سے کہ میچ کہاں ہو رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ٹیم کی شرٹس پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے اس قسم کی کوئی اطلاع موصول ہونے سے انکار کیا ہے۔

190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس، عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں: عطاءتارڑ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے مطابق ٹیم کی

پڑھیں:

بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھا جائے گا، آئی سی سی کا دوٹوک موقف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔

آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔

بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا

آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی نے آئندہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کٹ پر استعمال ہونیوالے لوگو کی تصویر منظر عام پر آگئی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بھی ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے جبکہ اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ کے کسی عہدیدار نے اس معاملے پر کسی بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کھیلے گا، کس کو کرنا پڑے گا آرام؟ حتمی فہرست تیار

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیم کی جرسی پر پاکستان نہ لکھنے کا معاملہ: بی سی سی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • جرسی تنازع: پی سی بی کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام ہوگا، بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے
  •  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی درخواست مسترد تمام ٹیمیں لوگو پر پاکستان کا نام لکھنے کی پابند: آئی سی سی 
  • چیمپئینز ٹرافی:بھارتی کرکٹ بورڈ نےایک اور نیا تنازع کھڑا کردیا، جرسی پر ’’پاکستان‘‘ نہیں چھپوانا
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھا جائے گا، آئی سی سی کا دوٹوک موقف
  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کھلاڑیوں کی جرسی پر “پاکستان”کا نام نہیں ہوگا
  • چیمپیئنزٹرافی:بھارت نے میزبان پاکستان کا نام جرسی پر لکھنے سے انکار کردیا
  • چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا