انسانی معاشرہ ایک بار پھر ایک نازک دوراہے پر آ چکا ہے، چینی نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈیووس:چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور “کثیر الجہتی کے صحیح راستے پر عمل کرنا، کھلی اور جامع ترقی کو فروغ دینا” کے عنوان سے ایک تقریر کی۔بدھ کے روز ڈنگ شیوئی شیانگ نے کہا کہ اس وقت دنیا تبدیلیوں کی صدی سے گزر رہی ہے، عالمی گورننس کا نظام گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور انسانی معاشرہ ایک بار پھر ایک نازک دوراہے پر آ چکا ہے۔ ڈنگ شیوئی شیانگ نے چار تجاویز پیش کیں، سب سے پہلے، اشتراک کی حامل جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈنگ شیوئی شیانگ نے
پڑھیں:
دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن ناصرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آیئے ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لئے مل کر ساتھ آگے بڑھیں، ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!