سندھ طاس معاہدہ، غیر جانب دار ماہر کی رائے پر بھارت میں شادیانے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بھارت نے انڈس ویلی ٹریٹی کے حوالے سے عالمی بینک کے متعین کیے ہوئے غیر جانب دار ماہر کی رائے کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔
بھارت اس قضیے کو غیر جانب دار ماہر کی رائے کے مطابق حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے جبکہ پاکستان چاہتا ہے کہ دی ہیگ (ہالینڈ) میں قائم مستقل ثالثی عدالت اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنائے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے منگل کو عالمی بینک کے متعین کیے ہوئے غیر جانب دار ماہر کی رائے کا خیرمقدم کیا جس نے بھارت کے موقف کو درست قرار دیا ہے۔ پاکستان نے کشن گنگا (دریائے نیلم) اور رتلے پن بجلی گھر (مقبوضہ جموں و کشمیر) کی تعمیر کے حوالے سے سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں معاملات کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
پاکستان اور بھارت نے کم و بیش 9 سال کے مذاکرات کے بعد 19 ستمبر 1960 کو سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں میں بہنے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم عمل میں لائی جانی تھی۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے عالمی بینک کے متعین کیے ہوئے غیر جانب دار ماہر کے سامنے سات سوال رکھے تھے اور اُنہوں نے ہر سوال کے جواب میں بھارت کے موقف کو درست قرار دیا ہے۔
انٹرنیشنل کمیشن آف لارج ڈیمز کے صدر مچل لینو نے رولنگ دی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو بڑے بجلی گھروں کے حوالے سے اٹھنے والے قضیے کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے وہ فیصلہ کن رائے دینے کے حوالے سے اختیار یافتہ ہیں۔ 2015 میں پاکستان نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے دونوں متنازع بجلی گھروں کے حوالے سے غیر جانب دار ماہر کی رائے پر اتفاق کیا تھا مگر بعد میں فیصلہ تبدیل کرلیا اور معاملہ دی ہیگ کی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں لے گیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی معاملے پر بروقت مشاورت کی جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر جانب دار ماہر کی رائے کے حوالے سے
پڑھیں:
جیا بچن نے اسٹیج پر بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے، ایشوریا جذباتی ہوگئیں
جیا بچن اور ایشوریا رائے بچن کے ماضی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں جیا اپنی ہونے والی بہو کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
شادی سے پہلے ساس اور بہو کے اس خاص رشتے کی جھلک اس وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ویڈیو 2007 کی ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں جیا بچن اپنی ہونے والی بہو ایشوریا رائے کے لیے جذبات اور محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔
یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، لیکن ان کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
جیا بچن اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایشوریا رائے کی شخصیت، وقار اور سب کے ساتھ ان کے شائستہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ایشوریا شادی سے پہلے ہی دل سے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی مسکراہٹ بےحد خوبصورت ہے اور ہم اسے بےحد پسند کرتے ہیں۔
جیا بچن کی جانب سے کی گئی تعریفیں سُن کر ایشوریا رائے جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں جنہیں وہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ لمحہ نہ صرف جذباتی تھا بلکہ ساس اور بہو کے درمیان موجود محبت اور احترام کو بھی دکھاتا ہے اس واقعے کو میڈیا میں خوب سراہا گیا اور یہ ان کے تعلقات کی ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا جو بالی ووڈ کی دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔