’پاکستان اب اپنے ڈالر خود چھاپ سکتا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس ایک شخص ہو بہو امریکی ڈالر پر بنے امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی طرح نظر آ رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے گئے۔
فیصل خان لکھتے ہیں کہ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں۔
بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں ???? pic.
— Faisal Khan (@KaliwalYam) January 21, 2025
یمن خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ڈالر بنانے کا یہ مشورہ سنتے ہی اسٹیٹ بینک والے کہہ رہے ہوں گے ‘پہلے بندہ واپس کرو، پھر دیکھیں گے‘۔
"ڈالر بنانے کا یہ مشورہ سنتے ہی اسٹیٹ بینک والے کہہ رہے ہوں گے: 'پہلے بندہ واپس کرو، پھر دیکھیں گے!' ????????
— Yaman khan (@Yaman__khan) January 21, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ شادیوں پر ویلیں کرنے کے لیے ڈالر بنائیں گے۔
شادیوں پر ویلیں کرنے کے لیے ڈالر بنائیں گے
— ????????ᴀsʜɪᴅᴀʜ???? (@zimal293) January 21, 2025
عظمیٰ مبین لکھتی ہیں کہ جارج واشنگٹن اور اس شخص کے چہرے میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔
???????? what a resemblance wow
— Uzma Mubin (@UzmaMubin1) January 21, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ اگر یہ بندہ کمپنی کے ہاتھ لگ گیا تو پھر پاکستان میں ڈالر ہی ڈالر ہوں گے۔
agr ye banda company ke haat lag gaya. tu perr dollar hee dollar hunge.????
— ???????????????????????? (@im_Yousafzaii) January 21, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جارج واشنگٹن ڈالرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جارج واشنگٹن ڈالر
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4250 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4250 روپے اضافے کے بعد 287450 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3642 روپے اضافے کے بعد 246440 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 225911 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 40 ڈالر اضافے کے بعد 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا