وفاقی حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کے لیے نیا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں سوشل میڈیا اور جعلی خبروں سے متعلق اہم قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اس بل میں جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے سزاؤں اور جرمانوں کا تعین بھی کیا جائے گا، جس میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو 20لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ اگر مقررہ مدت میں مقدمات کا فیصلہ نہیں ہو پاتا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، اور ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ چھ ماہ سے ایک سال کے اندر مکمل کرنا ہو گا۔

وزیر قانون نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل سے بے پرواہ ہیں، اور صرف یہاں آ کر لابی میں کھانے کھاتے ہیں یا ایک فرد کی رہائی کے نعرے لگاتے ہیں جبکہ ایوان میں بار بار کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو نظام انصاف میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اس ایوان سے ان مشکلات کے حل کی توقع رکھتے ہیں کیونکہ موجودہ نظام میں اتنی خامیاں ہیں کہ اکثر کسی شخص پر الزام ثابت ہی نہیں ہوتا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں مجرموں کو سزا دینے کی شرح انتہائی کم ہے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ شرح 80 فیصد تک ہے۔ انہوں نے اس نظام میں اصلاحات لانے کے لیے ان ترامیم کی ضرورت پر زور دیا۔

 وزیر قانون نے کہا کہ اس بل میں ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنے کی ترامیم بھی کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نے کہا کہ

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے  شروع ہوگا۔ اس دوران مختلف اہم معاملات پر بحث ہوگی۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔ وزیر قانون صنفی تفریق پر مختلف خواتین ارکان کے نوٹس پر جواب دیں گے۔

 

وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترمیمی آرڈیننس کو پیش کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک دیں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتوں کے ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔

 

اس کے علاوہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل اور پاکستان شہریت ترمیمی بل پر بھی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران ارکان مختلف اہم مسائل پر نکتہ ہائے اعتراضات بھی اٹھائیں گے، جن میں وفاقی ہسپتالوں میں آلات کی کمی پر عالیہ کامران کا نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیک نیوز کی شکایت پر 5 سال کی سزا دی جاسکے گی، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا
  • پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی
  • فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہو گی ، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
  • عدالتیں مقررہ مدت میں فیصلہ دینے کی پابند، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
  • جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کر دیئے گئے
  • وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ 
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا