اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاﺅنڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو قانون کے مطابق چلتا ہے، نیب نے تمام ثبوتوں کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، نیب کی پریس ریلیز جاری ہونے کے باوجود دبئی میں پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دھوکا دہی اور فراڈ کو نیب نے کل واضح کیا، دبئی والے پراجیکٹ میں جو پیسہ انویسٹ کریں گے وہ منی لانڈرنگ کا کہلائے گا۔
عطاءتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، اس کیس میں تمام قانونی لوازمات شامل ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کریں، کرپشن کا جواب دیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی بڑا شوروغل کیا ہے۔ 

ن لیگ کا دفتر جلانے کا مقدمہ، یاسمین راشد و دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیراعظم  ادارے  کا    ٹرسٹی ہونا جرم، چیلوں کو آقا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے درباری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا شخص مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا بشمول امریکہ، یورپ اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل  میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بد دیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم ہو کر کسی بھی ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی۔ خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کک بیکس اور پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟۔ اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7 دن ہیں: علی ظفر
  • 190 ملین پاؤنڈ کو چوری کا پیسہ ثابت کرنے کیلئے عدالتی فیصلہ ضروری ہے، علی ظفر
  • 190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں: وزیرِ اطلاعات
  • 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس، عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں: عطاء تارڑ
  • میاں بیوی نے  200 کنال زمین، انگوٹھیاں لیں، کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں، عطا اللہ تارڑ
  • 190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں، وزیر اطلاعات
  • 190 ملین پائونڈ:کرپشن کی طلسم ہوش رُبا!
  • 190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے نے پی ٹی آئی کی منافقت اور دوغلاپن عیاں کردیا،احسن اقبال
  • وزیراعظم  ادارے  کا    ٹرسٹی ہونا جرم، چیلوں کو آقا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی: عظمیٰ بخاری