وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کرم کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں قیام امن کے لیے دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم

اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ آج سے کرم میں غیر قانونی بنکرز کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

اجلاس کے مطابق اس مہینے کے آخر تک کرم کے لیے ضروری اشیا پر مشتمل گاڑیوں کے چار قافلے بھیجے جائیں گے، اجلاس میں کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرگے میں معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔

اجلاس کے مطابق کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے دونوں فریق طریقہ کار وضع کرکے جلد از جلد حکومت کو دیں گے، بگن کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی ان کی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے مشروط ہوگی۔

اجلاس کے مطابق دونوں اطراف کے دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائےگی، اور ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائےگی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس سارے عمل میں سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سول انتظامیہ کو سپورٹ فراہم کریں گے۔

اجلاس کے مطابق کرم روڈ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے، پولیس اس سلسلے میں عارضی اور مستقل بھرتیوں کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دےگی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ متاثرہ بگن بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی سطح پر بیرسٹر سیف کی سربراہی میں قائم مانیٹرنگ کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائےگا۔

اجلاس کے مطابق کرم میں امن کی بحالی کے عمل میں سیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا، علاقے میں بنکرز کے انہدام اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے لیے انتظامات کی نگرانی کے لیے باقاعدگی سے دورے کیے جائیں گے، جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

اجلاس کے مطابق علاقے میں امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم کے معاملے پر میڈیا کے لیے ایک یکساں بیانیہ دیا جائے گا، کرم کے معاملے پر منفی پروپیگنڈے کا مؤثر اور بروقت جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امن و امان دہشتگرد عسکریت پسند علی امین گنڈاپور کارروائی کا فیصلہ کرم آپریشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دہشتگرد عسکریت پسند علی امین گنڈاپور کارروائی کا فیصلہ وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز اجلاس کے مطابق فیصلہ کیا گیا کرنے والے اجلاس میں جائیں گے جائے گا کے خلاف کے لیے گیا کہ کرم کے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل بلانے کا فیصلہ

اسلام آ باد:

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہم قومی اور انتظامی امور زیر بحث آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں کابینہ کے زیر التواء ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم جمعرات کو کابینہ اجلاس کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل بلانے کا فیصلہ
  • کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو26 سال بیت گئے
  • کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد
  • مسجد کے پلاٹ پر گھر بنانے کامعاملہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کاحکم
  • لوئر کرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی، کئی خاندان مکانات خالی کرگئے
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • بگن لوئر کرم میں کرفیو نافذ، سرچ آپریشن، لوگوں کی نقل مکانی
  • کرم میں شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کرم ، متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،بگن میں کرفیو نافذ،سرچ آپریشن شروع