ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4250 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4250 روپے اضافے کے بعد 287450 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3642 روپے اضافے کے بعد 246440 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 225911 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 40 ڈالر اضافے کے بعد 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 282900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 242541 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کی کمی سے 2890 روپے کی سطح پر آگئی۔