طلبا کو یونین کے حق سے محروم کردیا گیا ہے: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ طلباء کو یہ اختیار نہیں کہ اپنے لیڈرز کا انتخاب کریں۔
کراچی ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ جامعات کی خود مختاری پر حکومت نے حملہ کیا ہے، جو طلبہ یونین کو بحال کرنے کے لیے لائی گئی تھی اس کو پیش ہوئے 3 سال گزر گئے مگر کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی 17جامعات میں کئی دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ ہے، یونیورسٹی اور بورڈ کی وزارت جو طلبہ کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، جامعات کے اندر مالی بحران ہے جہاں کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، جامعات میں مستقل طور پر اساتذہ کی تقرری کی جائے،محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی تھی ۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی جد و جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور آواز بھی بلند کرتے رہیں گے، طلبا کو یونین کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)مولانا سید ابو الاعلی مودودی کے قریبی ساتھی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاست دان اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت سراج الحق، سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا اور حافظ ادریش سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت نے مرحوم رہنما کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلی اوصاف کے حامل سیاسی رہنما، عالمی معاشی دان شور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی ادا روں کے سربراہ تھے۔جماعت اسلامی کے رہنماں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔