سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کاحیرت انگیز اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 4250 روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا۔سونا 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 3642 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے پر پہنچ گیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 431 روپے ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا،گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی،10گرام سونا 257روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 372 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 250روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 642 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 751 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
اس سے قبل سونے کی ریکارڈ قیمت 30 اکتوبر 2024 کو 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے تھی۔