بھمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھمبر میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیرثابت ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سکول میں لڑکے اور لڑکیوں کے الگ کیمپس ہوں گے، ایک سال کی ریکارڈ مدت میں سکول کا آغاز کیاجائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکے مزید 2 اضلاع میں بھی جلد دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دانش سکول سسٹم

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اور قرضہ کم ہو رہا ہے۔آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان وفا نبھائے گا، سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، دانش اسکول کی بنیاد پنجاب میں نواز شریف نے رکھی، نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں بچے اور بچیاں دانش اسکول کے ذریعے انجینئر بن گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دانش اسکولوں کے 100 فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی، پنجاب میں دانش اسکولوں کے بیشتر طلباء اے گریڈ لاتے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بھی آج خوش ہوں گے، دانش اسکول میں یتیم اور غریب بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن مزید کم کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیر اعظم
  • ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر پہنچیں گے۔
  • شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دیدی