سینیٹر افنان کا سٹار لنک سروس کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنیکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے سٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ سٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی اے کے پاس اپلائی کیا تھا لیکن پی ٹی اے نے معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا تھا۔سٹار لنک کا معاملہ اب نئی اتھارٹی پی اے ایس آر بی کے پاس ہے جس کی منظوری کے بعد پی ٹی اے سٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔
پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا
کمیٹی اجلاس میں لیگی رکن افنان اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں کسی کمپنی کے کاروبار پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ایلون مسک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی، پی ٹی اے سٹار لنک کو لائسنس کے اجراء سے پہلے ایلون مسک کی پاکستان مخالف مہم کو بھی دیکھے۔ ایلون مسک پہلے پاکستانیوں کے خلاف کی گئی باتوں پر معافی مانگے۔
سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ابھی تو سٹار لنک آیا نہیں اور ایلون مسک کی پاکستان مخالف مہم جاری ہے۔
سپیشل سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ سٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی اجازت دینے سے پہلے سکیورٹی امور کو مدنظر رکھا جائے گا، سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے نئی اتھارٹی ایس پی ڈی کے تحت بنی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس قرار
سٹار لنک کے حوالے سے بریفنگ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں پہلے سپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا، 2023 میں نیشنل سپیس پالیسی منظور کی گئی، اسپیس پالیسی کی منظوری کے بعد رولز کی منظوری دی گئی، پالیسی کے تحت نئی ریگولیٹری باڈی بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سٹار لنک نے فروری 2022 میں پی ٹی اے لائسنس کے لیے اپلائی کیا، سٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھیجا، یہ کیس اب نئے ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے، نئی سپیس ریگولیٹری باڈی جب منظوری دے گی تو پی ٹی اے سٹار لنک کو لائسنس دے گی، ایک چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کر سکتی ہے، برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو غلط قرار دیا، ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایلون مسک کی پاکستان میں سٹار لنک کو نے کہا کہ پی ٹی اے سروس کی کے لیے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا کیپیٹل ہل حملہ کیس کے ملزمان کی معافی کا عندیہ
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلے ہی دن سے تارکینِ وطن کے خلاف سخت قوانین لائیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آنے والا کل امریکا پر قبضہ روکنے اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کے لیے ہو گا۔
6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس واقعے کے 1500 سے زائد ملزمان کو معاف کر دیں گے۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پھر دہراتے ہوئے کہا کہ لاکھوں تارکینِ وطن کو یہاں سے نکالا جائے گا، اس آپریشن میں برسوں لگ سکتے ہیں اور اس پر کافی رقم بھی صرف ہو گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کی جانب سے احمقانہ ایگزیٹیو آرڈرز کو منسوخ کرنے ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 200 کے قریب صدر جوبائیڈن کے صدراتی حکم ناموں کی منسوخی کا ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اشارہ دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرحدوں کی حفاظت وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد ٹرمپ کے پہلے خطاب کا مرکزی نقطہ ہو گا جس پر پہلے ایگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔