کراچی انٹربورڈ میں نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز، کمیٹی ممبران کی تعداد میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ نے کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھا کر 66 کر دی۔ 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سیکریٹری انٹر بورڈ امیر حسین قادری کے مطابق اسکروٹںی کا عمل مزید تیز کرنے کیلئے 3 شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کیلئے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ ناظم امتحانات کو اسکروٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: نویں کا کیمسٹری کا پرچہ جاری، دوپہر میں ریاضی کا پیپر ہو گا
—فائل فوٹوکراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔
آج صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کا سائنس گروپ کا کیمسٹری کا پرچہ ہو رہا ہے۔
صبح کی شفٹ کے پرچے کاوقت ساڑھے9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہو گا۔
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات...
جنرل گروپ کے پرچے کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہے۔
ناظمِ امتحانات کے مطابق امتحانات میں کراچی کے 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جن کے لیے شہر بھر میں 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔