پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن میں توازن نہیں رہتا۔
میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں۔ 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کیسز میں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

روالپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کے 2 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی ہے. جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے مقدمات پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں وکلا نے علیمہ خانم اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے.

(جاری ہے)

بعدازاں 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ اور تشدد کے 3 مقدمات پر سماعت ہوئی جس میں سلمان اکرم راجہ اور دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی عدالت نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی ضمانتوں میں بھی 7 مئی تک توسیع کی علیمہ خانم، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ دھمیال میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے.

مقدمے میں سابق صدر مملکت عارف علوی، اسد قیصر، عمر ایوب اور حماد اظہر بھی نامزد ہیں ایف آئی آر مجموعی طور پر 14 دفعات کے تحت درج ہے جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے چکری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کر کے خوف و ہراس پھیلایا. ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس پر پتھرا ﺅکیا آتشی اسلحے سے فائرنگ کی اور علیمہ خان نے عمران خان کی طرف سے 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا بشری بی بی کی ایما پر لوگ مشتعل ہوئے، سڑکوں پر نکلے اور ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود امن و امان میں خلل ڈالا.

اس سے قبل علیمہ خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عارف علوی، علی امین گنڈاپور، شہریار ریاض، حماد اظہر اور اسد قیصر کو نامزد کیا گیا تھا مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات شامل کی گئیں متن میں لکھا گیا تھا کہ عمران خان نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا.

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
  • ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
  • ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کی اختر مینگل پر تنقید
  • جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کیسز میں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع