فرانس: بشارالاسد کی گرفتاری کے لیے نیا وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) یہ وارنٹ صالح ابو نبوت نامی ایک شامی نژاد فرانسیسی شہری کے قتل کیس کی تفتیس کے سلسے کا حصہ ہے، جو سات جون دو ہزار سترہ کو شام میں ایک بم حملے میں مارے گئے تھے۔
یہ فرانسیسی ججوں کی طرف سے شام کے سابق رہنما کے خلاف، جاری کیا گیا دوسرا وارنٹ گرفتاری ہے۔ جنہیں اسلام پسند ہئیت التحریر الشام کی زیر قیادت باغیوں نے دسمبر 2024 کے اوائل میں معزول کر دیا تھا۔
بشارالاسد کی حامی ملیشیا کا مبینہ رہنما جرمنی میں گرفتار
فرانسیسی ججوں نے بشار الاسد کے خلاف انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں نومبر 2023 میں پہلا وارنٹ جاری کیا تھا۔
یہ شام کے دوما اور مشرقی غوطہ شہروں میں اگست 2013 میں کیمیائی حملوں کی فرانسیسی تحقیقات کے بعد جاری کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔
فرانسیسی عدلیہ کا خیال ہے کہ اس حملے کے لیے اسد نے حکم دیا تھا اور اس کے لیے ذرائع فراہم کیے تھے۔شام میں متعدد غیرملکی جنگجوؤں کے لیے اعلیٰ فوجی عہدے
اسد کی حکومت ماضی میں خانہ جنگی کے دوران اپنے مخالفین کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے سے انکار کرتی ہے۔
'انصاف کے لیے طویل لڑائی کا اختتام'مقتول کے بیٹے عمر ابو نبوت نے ایک بیان میں کہا، "یہ کیس انصاف کے لیے ایک طویل لڑائی کے اختتام کی نمائندگی کرتا ہے، جس پر مجھے اور میرے خاندان کا شروع سے ہی یقین تھا۔
"انہوں نے امید ظاہر کی کہ "قصورواروں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا اور وہ جہاں بھی ہوں گے انصاف کیا جائے گا۔"
شام میں لاوارث بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد
اس کیس کے حوالے سے سن دو ہزار اٹھارہ میں شروع ہونے والی تحقیقات میں شامی فوج کے چھ سینیئر اہلکار پہلے ہی فرانسیسی گرفتاری کے وارنٹ کا نشانہ ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، فرانسیسی عدلیہ نے، مجموعی طور پر، شامی حکام کے لیے چودہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔
نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے سب سے طاقتور اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف تنہا لڑتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کو ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور بمبئی فیبلز موشن پکچرز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اس فلم میں اداکارہ پریا باپت بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
یاد رہے کہ سب کے پسندیدہ اداکار نوازالدین صدیقی جلد ’رات اکیلی ہے 2‘ میں بھی نظر آئیں گے، جو 2020 کی تھرلر فلم کا سیکوئل ہے۔