WE News:
2025-04-16@22:46:00 GMT

غزہ میں ملبے کے نیچے 10 ہزار لاشیں موجود ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

غزہ میں ملبے کے نیچے 10 ہزار لاشیں موجود ہونے کا انکشاف

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے 10 ہزار سے زائد لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

غزہ میں 15 مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ میں 47 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، تاہم شدید بمباری کی وجہ سے عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں لاشوں کو جنگ کے دوران نہیں نکالا جاسکا۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 60 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور ان کی بحالی 2040 سے پہلے ممکن نہیں۔ اس جنگ نے اب تک 20 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کو بے گھر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جنگ بندی سے صرف چند منٹ پہلے، غزہ کا گھرانہ اپنے پیاروں سے محروم ہوگیا

غزہ میں اتوار کے روز ہونے والی جنگ بندی کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، ایسے میں ایک بڑا چیلنج ان ہزاروں لاشوں کی صورت میں موجود ہے جن کی اب تک تدفین نہیں ہوسکی۔

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں 120 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی جاچکی ہیں تاہم ان میں سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

جنگ بندی کے بعد مہاجر کیمپوں سے رہائشی علاقوں کی طرف لوٹتے ہی فلسطینیوں نے امدادی تنظیموں کے ہمراہ اپنے عزیزوں کی لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے مگر مشینری کی کمی اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے اس عمل میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ceasefire dead body Gaza جنگ بندی غزہ.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت آبی وسائل کی رپورٹ میں ملک میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق پانی سے متعلق 7 بڑے منصوبوں میں سے صرف ایک پر 50 فیصد تک کام مکمل ہو سکا۔ پاکستان پانی کے کم ترین ذخیرے والے ممالک میں شامل ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم پر 15 فیصد کام مکمل ہو سکا جبکہ داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 21 فیصد تک مکمل ہو سکا۔ مہمند ڈیم پر کام 33 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

کرم تنگی ڈیم کا افتتاح 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا جس پر اب تک 75 فیصد تک کام مکمل ہو سکا ہے۔ پاکستان میں فی کس کیوبک پانی 1000 میٹر ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس وزارت کی کارکردگی حیران کن ہے کہ کوئی منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی لاشیں آج لائی جائیں گی
  • افغانستان کی خواتین کرکٹرز کیلیے آئی سی سی و دیگر بورڈز کا اہم اقدام
  • بشریٰ بی بی سے گزشتہ  روز  ہونے  والی  وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • کے پی میں جعلی سرکاری اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف
  • لبنان: اسرائیلی حملوں میں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر تشویش
  • گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا
  • واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
  • پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • پنجاب سےافغان باشندوں کاانخلا،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی