تھائی لینڈ کا سفر کرنیوالوں کیلئے نئی پالیسی جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حکومت نے جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تھائی لینڈ سفر کے لیے ای ویزا درخواست دینے والے مسافر ہوجائیں ہوشیار ، تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں، ای ویزا درخواست دینے والے مسافر ویزہ درخواست کے ساتھ اصل دستاویزات جمع کرائیں۔
تھائی قونصلیٹ نے ای ویزہ کے لئے اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے، مسافروں کی درخواست کی جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔تھائی قونصلیٹ کا انتباہ جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو تھائی لینڈ کے سفر کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے، تھائی قونصلیٹ تھائی لینڈ قونصلیٹ شہریوں کے نام واضح پیغام تھائی قونصلیٹ نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد:ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی نیپرا میں مشترکہ درخواست پر سماعت جاری ہے۔
چئیرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے بگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس پر سماعت مکمل کر لی جبکہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی 2 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ آئی پی پیز سے نظرثانی کی منظوری کی صورت میں 3 روپے فی یونٹ تک فرق پڑے گا۔
سماعت کے دوران، حکام کا کہنا تھا کہ نظر ثانی سے قبل بگاس کا ٹیرف 17 روپے 13 پیسے تک ہے اور نظر ثانی کے بعد ٹیرف 13 روپے 05 پیسے تک آجائے گا، قیمتوں پر کمی یا اضافے کے اثرات میں روپے کی قدر کا کردار ہوگا۔
بگاس سے بجلی پیدا کرنے والے 9 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔