Nawaiwaqt:
2025-01-22@13:12:26 GMT

سوشل میڈیا پر اُدھم مچانے والوں کیلئےحکومت کا بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

سوشل میڈیا پر اُدھم مچانے والوں کیلئےحکومت کا بڑا اعلان

سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار،وفاقی حکومت نےسوشل میڈیا پر پرو پیگنڈ ا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ،وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کے لئے ترمیم کے ڈرافٹ پر رائے دیدی۔پیکا ایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی، پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے، پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ایجنسی کے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی

عرفان ملک:  پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس اتھارٹی کے قیام کے لیے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔

 پنجاب حکومت نے یہ ایکٹ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں بھجوا دیا ہے۔

نئے مجوزہ بل کے مطابق  پنجاب کے وزیراعلیٰ فرانزک سائنس ایجنسی کی چیئرپرسن ہوں گے، جبکہ ان کے ماتحت 13 ارکان ہوں گے جن میں سیکرٹریز، فرانزک ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

کابینہ کی جانب سے فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی جاچکی ہے، جس کا مقصد فرانزک مواد کی مزید تشریح کرنا ہے۔ اس قانون کے تحت ویڈیو، آڈیو فرانزک اور دیگر شواہد کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی، جو 2007 کے سابقہ قانون میں سقم کی وجہ سے نہ ہو سکی تھی۔

مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ فرانزک سائنس اتھارٹی کے وائس چیئرمین اور چیئرپرسن کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔ 
 
 
 
 
 

مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی
  • فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہو گی ، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
  • پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 20لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال کی سزا ہو گی
  • حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم کا فیصلہ کر لیا
  • جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کر دیئے گئے
  • وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ 
  • پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ایجنسی کے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی
  • پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد