ویب ڈیسک : علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے  13عدد  9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔

اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار

تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف  13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے پر مسافر نہیں دیکھا سکا، ملزم شان صادق کے مطابق گولیاں والد کے لائسنس پر خریدی گئیں، مسافر شان صادق لاہور سے قطر ائر ویز کی پرواز 621سے دوحہ جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر دوحہ میں قطر ائر لائن میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ، غلطی سے والد کا لیب ٹاپ بیگ میں گولیاں موجود تھیں جس کا مسافر کو علم نہ تھا

رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر،مداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی

مسافر اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے گزر گیا امیگریشن کائونٹر سے بھی گزر گیا، آخری کاؤنٹر سے اے ایس ایف نے دوبارہ چیکنگ پر گولیاں برآمد کیں۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور لاہور اے ایس ایف کے مطابق

پڑھیں:

ائرپورٹ پر لاکھوں مالیت غیرملکی کرنسی اور قیمتی سامان مسافر کوواپس

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر نجی ائیرلائن کے ذریعے شارجہ سے اسلام آباد پہنچا تھا، پرس میں موجود شناختی کارڈ اور امیگریشن (آئی بی ایم ایس) سسٹم کے ذریعے مسافر سے رابطہ کیا گیا۔ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، رہائشی دستاویزات، کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی مسافر کو واپس کردی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافر نے اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک، افغان سرحد پر ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • موٹروے پولیس کی کارروائی ، نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، ڈرائیور گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ، عملے نے خاتون مسافر کو لاکھوں کے نقصان سے بچا لیا
  • موٹروے ایم 14 پر نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑا گیا
  • لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا، نگہدار زخمی
  • اٹک کے 5 موضعات راولپنڈی کی حدود شامل
  • نیو گوادر ایئر پورٹ کا آج افتتاح، پہلی پرواز کی آمد میں تاخیر
  • ائرپورٹ پر لاکھوں مالیت غیرملکی کرنسی اور قیمتی سامان مسافر کوواپس