نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی درجہ بندیوں کا اعلان کردیا ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 3 درجے ترقی کرکے 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان بھی 2 درجہ ترقی کرکے 18ویں نمبر پر آگئے ہیں تاہم حالیہ درجہ بندی میں بابر اعظم کی تنزلی دیکھی گئی ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 16 نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ کی کیٹیگری میں نعمان علی دوبارہ ٹاپ 10 پوزیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ICC TEST CRICKET آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ کرکٹ.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
راولپنڈی:لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 20ویں پی ایس ایل نصف سنچری مکمل کی۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 یا اس سے زائد ففٹیز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے یہ سنگ میل محمد رضوان کے ہمراہ حاصل کیا ہے جنہوں نے بھی پی ایس ایل میں اب تک 20 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ لیگ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 30 سے زائد ففٹیز بنائی ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے کھلاڑی:
بابر اعظم (پشاور زلمی) – 33
محمد رضوان (ملتان سلطانز) – 20
فخر زمان (لاہور قلندرز) – 20
شعیب ملک (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 15
کولن منرو (کراچی کنگز) – 13