امریکہ کو پابندیوں کا غلط استعمال بند کرنا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امریکہ کو پابندیوں کا غلط استعمال بند کرنا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے “سالٹ ٹائیفون” سائبر حملے میں ملوث ہونے کے بہانے متعلقہ چینی کاروباری اداروں اور شہریوں پر پابندیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکی بائیڈن حکومت کی جانب سے ٹھوس ثبوت کے بغیر چین پر الزام لگانے اور پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔
دراصل امریکہ نے چین پر طویل مدتی، منظم اور بڑے پیمانے پر سائبر حملے جاری رکھے ہیں۔ چین نے متعدد مرتبہ اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ دونوں انٹرنیٹ کے حوالے سے بڑے ممالک ہیں۔ انٹرنیٹ، خاص طور پر بنیادی تنصیبات کے تحفظ کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان تشویش پائی جاتی ہے۔
دونوں فریقوں کو انصاف اور باہمی احترام کی بنیاد پر ٹھوس ثبوت کے مطابق اپنی اپنی تشویش پر بات چیت کرنی چاہیئے، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پابندی کرنی چاہیئے اور مشترکہ طور پر سائبر اسپیس کے امن و استحکام کی حفاظت کرنی چاہیئے۔ امریکہ کو پابندیوں کا غلط استعمال بند کرنا چاہیئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتار
سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، ملزم کا تعلق حاجی کیمپ، پشاور سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔