پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن میں توازن نہیں رہتا۔

میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں۔ 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی علیمہ خان

پڑھیں:

پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کل1064 بالیں ہوئیں جو پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ تھا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے68.5 اوور میں230 رنز بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 25.2 اوور میں137 رنز پر آئوٹ کردیا تھا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں46.4 اوور میں157 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں36.3 اوور میں123 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے اس ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
اس سے پہلے پاکستان میں نتیجہ خیز ہونے والا سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں نومبر 1990 میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں کل1080 گیندیں ہوئی تھیں۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں54.2 اوور میں170 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں56 اوور میں195 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر25 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں40.2 اوور میں154 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے130 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے29.2 اوور میں تین وکٹ پر 130 رنز بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔
لاہور میں نومبر 1986 میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ہوئے ٹیسٹ میچ میں1136 گیندوں کے بعد نتیجہ نکل گیا تھا جو پاکستان میں ہونے والا تیسرا سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ ہے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک اننگز اور دس رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں 53.4 اوور میں131 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی واحد اننگز میں 90.5 اوور میں218 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں 44.5 اوور میں 77 رنز بنائے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے ایک اننگز اور دس رنز سے جیت درج کی تھی۔
پاکستان میں پہلے تین سب سے چھوٹے ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے ہیں جبکہ بنگلا دیش اور پاکستان کے مابین چوتھا سب سے چھوٹا ٹیسٹ اگست2001 میں ملتان میں ہوا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں1183 گیندوں کے بعد نتیجہ نکل آیا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلا دیش کے سبھی کھلاڑی 41.1 اوور میں134 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے اپنی واحد اننگز 114.5 اوور میں تین وکٹ پر 546 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بنگلا دیش کے کھلاڑی جلدی آئوٹ ہوگئے۔ اس مرتبہ وہ 41.1 اوور میں148 رنز بناسکے جس کی وجہ سے انہیں ایک اننگز اور264 رنز سے شکست ہوئی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان موجودہ سیزن میں راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں1233 گیندوں پر ہی نتیجہ نکل آیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی 68.2 اوور میں267 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 96.4 اوور میں344 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم37.2 اوور میں112 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے36 رنز بنانے تھے ۔ اس نے3.1 اوور میں ایک وکٹ پر 37رنز بناکر میچ جیت لیا تھا۔

250121-06-23
PSL-10 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی الگ سے رقم ادا کریگا،بھارتی میڈیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے چھ ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔بھارتی خبر ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا تو ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی کے لیے سالانہ پانچ لاکھ ڈالر مختص کیے جائیں گے، پچھلے سال اضافی رقم استعمال نہیں ہوسکی تھی جس کے باعث یہ رقم بڑھ کر 1 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔آفیشل نے کہا کہ پی سی بی اس فنڈ کا استعمال کچھ ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی میں مدد کے لیے کرے گا جنہوں نے پلیئرز ڈرافٹ کے دوران دستخط کیے تھے۔پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، کوربن بوش، مائیکل بریسویل، رسی وین ڈیر ڈسن، فن ایلن، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، ناہید رانا اور لیٹن داس شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ ایک ہی ونڈو میں منعقد ہو رہی ہیں اور دونوں لیگز اپنے آخری مراحل میں ٹکرائیں گی۔ پی ایس ایل 17 اپریل سے 22 مئی تک جبکہ آئی پی ایل 21 مارچ سے مئی کے آخر تک جاری رہے گی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دونوں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کراچی کنگز نیڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے سب سے زیادہ معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کیرون پولارڈ ($250,000) اور اے بی ڈی ویلیئرز ($230,000) تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کا عوام کو بحریہ ٹاﺅن کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کا مشورہ
  • پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ
  • بیرسٹر گوہر کا خواجہ آصف کو مشورہ
  • کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
  • سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے انتخابات کی قرارداد،پیپلزپارٹی نے جمہوریت دشمن و فسطائی رویہ اختیار کیا،محمد فاروق
  • حیدرآباد: مکی شاہ روڈ کئی سال سے انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
  • پانی کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبے: حکومت اور پی پی اختلافات شدید
  • نامور بھارتی ولن شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
  • پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ