Daily Mumtaz:
2025-01-22@13:01:09 GMT

ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا

پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی۔

ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کے لئے کام شروع کردیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائر سکینڈری سکولز میں اساتذہ کی بھرتی ہو گی۔ سرکاری سکولز میں اساتذہ کی بھرتی عارضی طور پر تین ماہ کے لیے ہو گی۔ عارضی بھرتی ہونیوالے اساتذہ یکم فروری سے 31 مئی تک کام کریں گے۔

پرائمری سکول کے ٹیچر کی تنخواہ 38 ہزار ، ایلیمنٹری کی 40 ہزار اور سکینڈری سکول کے اساتذہ کی تنخواہ 45 ہزار ہو گی۔ کل 23 جنوری سے آن لائن پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی سیٹوں کے لیے درخواستیں جمع ہوں گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند، اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری

متعلقہ مضامین

  • کامسٹیک کا فلسطین کیلیے مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن نے جانبداری کے تاثر کو مستردکردیا، عادل بازئی کی نااہلی کا فیصلہ دوبارہ ویب سائٹ پر جاری
  • پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ
  • بنگلا دیش کا  پاکستانی منڈیوں  کا رخ کرنے کا فیصلہ، چینی درآمد کرنے کا خواہاں
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعدکتنے پاکستانی رہا کئے گئے؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
  • ۔2024ء: ناجائز تعمیرات کیخلاف سب سے زیادہ آپریشن ہوئے، سعید غنی
  • بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
  • نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی