ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 250روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 642 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 751 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
اس سے قبل سونے کی ریکارڈ قیمت 30 اکتوبر 2024 کو 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
عالمی معیشت پر چھائی غیر یقینی کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 573 روپے بڑھ کر 2لاکھ 90ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔دوسی جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 3218 ڈالر فی اونس ہے۔