وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہم قومی اور انتظامی امور زیر بحث آئیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں کابینہ کے زیر التواء ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم جمعرات کو کابینہ اجلاس کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔