وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کرے گی،فیک نیوز سے متعلق ترامیم میں سزاؤں اور جرمانے کا تعین بھی شامل ہوگا، فیک نیوز سے متعلق ترامیم میں سزا پانچ سال تک دینے کی تجویز شامل ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عدالتیں مقررہ مدت میں فیصلہ دینے کی پابند، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے،بل کے مطابق عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال کی مدت کے دوران مقدمات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار پی ٹی آئی یوسی چیئرمین عدالتی حکم پر رہا
بدھ کے روز وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی عدم موجودگی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، وزیرقانون نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ فوجداری میں 108 ترامیم متعارف کروا رہے ہیں، ڈسچارج بل پر عدالت مقدمہ ختم نہیں کرتی تو ضمانت دے، نئے ترمیمی بل کے مطابق عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال میں مقدمے کا فیصلہ دینے کی پابند ہوں گیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی فوجی افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
وزیرقانون نے کہا کہ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ قائمہ کمیٹی بھی جائے گا، جہاں سب ممبران اپنی رائے دیں گے، وقت کے ساتھ ساتھ کچھ چیزیں قابل عمل نہیں رہتیں، اندراج مقدمہ سے فیصلے تک مشکلات کی شکایات آتی ہیں، ریاست کی ذمہ داری پراسیکیوشن کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں