Jasarat News:
2025-01-22@13:08:54 GMT

افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر فورسز نے ایک اسلحہ بردار ٹرک کو قبضے میں لے لیا، جس سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرک سے جدید ساخت کا اسلحہ اور اس کے میگزین برآمد کیے گئے، جن میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔ ٹرک سے لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں چھپایا گیا تھا، جسے خفیہ مقامات پر ذخیرہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، اسلحہ اور گولہ بارود کی پیکنگ افغانستان میں کی گئی تھی اور یہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس طرح کا غیر ملکی اسلحہ کئی بار فتنہ الخوارج کے خارجی گروپوں سے بھی برآمد ہو چکا ہے، جو پاکستان میں تخریب کاری کی کوششوں میں ملوث ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام,5 خوارج ہلاک

                 واٹس ایپ چینل
 سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی روکنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے۔عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک، افغان سرحد پر ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
  • افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • در اندازی کی کوشش ، 5دہشت گرد مارے گئے
  •  سیکورٹی فورسز نے ژوب میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خوارج جہنم واصل
  • افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام,5 خوارج ہلاک