کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کوئٹہ:
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔
نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار
سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے. جہاں کئی شہروں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج صوبہ سندھ کا گرم ترین شہر دادو رہا، جہاں درجہ حرارت معمول سے 5.3 فیصد زیادہ 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا:
شہید بے نظیر آباد: 44.5 ڈگریموہنجوڈارو: 44 ڈگری
لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد: 43.5 ڈگری
سکرنڈ، خیرپور: 43 ڈگری
چھور، مٹھی، میرپور خاص، روہڑی: 42.5 ڈگری
پڈ عیدن: 42 ڈگری
بدین: 40.5 ڈگری
ٹنڈو جام: 44 ڈگریٹھٹھہ: 37.5 ڈگری
جبکہ کراچی میں صوبے کا سب سے کم درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سمندری ہواؤں کی کمزوری کے باعث وہاں بھی حبس اور گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ماہرین موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرمی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں دھوپ سے بچاؤ، زیادہ پانی پینا اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز شامل ہے۔محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے ہنگامی مراکز فعال کر دیے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرمی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں.