افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا، ٹرک سے جدید ساخت کا غیرملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاکپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ برآمد غیر ملکی اسلحہ میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔
کلاشنکوف کی 9 میگزین، 244 گولیاں اور لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی پکڑے گئے اسلحے میں شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، ٹرک میں اسلحے کے لیے کمپارٹمنٹس بنانا اور پیکنگ افغانستان میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھے، متعدد بار فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) رینجرز نے حب ریور روڈ کوئٹہ بس ٹرمینل پر چھا پا مار کر کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انفورسمنٹ کا انسداد اسمگلنگ کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انفورسمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ بس ٹرمینل حب ریور روڈ یوسف گوٹھ کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان بر آمد کر لیا۔ اسمگل شدہ سامان میں ایرانی کپڑ ا،چھالیہ، خشک دودھ، ٹائر،چاکلیٹ،چائنیز نمک،روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برآمد شدہ سامان کو مزیدو قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔