طلباء کو اپنے لیڈرز کے انتخاب کا اختیار نہیں: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ---فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جامعات کے اندر مالی بحران ہے جہاں کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں انہوں نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، صوبے بھر کی 17جامعات میں کئی دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور بورڈ کی وزارت جو طلبہ کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اساتذہ کی جد و جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور آواز بھی بلند کرتے رہیں گے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ہونیوالے ’غزہ ملین مارچ‘ کی تیاریوں کا جائزہامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو مارا جا رہا ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ جامعات کی خود مختاری پر حکومت نے حملہ کیا ہے، بیوروکریٹس کو لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی تھی، جو طلبہ یونین کو بحال کرنے کے لیے لائی گئی تھی اس کو پیش ہوئے 3 سال گزر گئے مگر کچھ نہیں ہوا، کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلباء کو یہ اختیار نہیں کہ اپنے لیڈرز کا انتخاب کریں، طلبا کو یونین کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔
منعم ظفر نے مزید کہ جامعات میں مستقل طور پر اساتذہ کی تقرری کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلامی کراچی نے کہا
پڑھیں:
مدرسہ عربیہ ریاض العلوم میں ختم بخاری شریف
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب آج بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی محمد افضل سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔