پالتو بلی کی وجہ سے خاتون اپنی نوکری سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چین میں ایک خاتون اپنی پالتو بلی کی وجہ سے نوکری اور بونس سے محروم ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ چینی خاتون کے پاس 9 بلیاں ہیں اور وہ اپنی پالتو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے نوکری پر منحصر تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو خاتون نے استعفیٰ تیار کر لیا تھا لیکن اسے ارسال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔
یہ سارا واقعہ ایک حادثے کی شکل اختیار کر گیا جب خاتون کی ایک بلی اچانک میز پر چھلانگ لگائی اور اس کی حرکت سے لیپ ٹاپ پر ’سینڈ‘ کا بٹن دب گیا۔ اس دوران یہ واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا۔
بعد ازاں خاتون نے اپنے باس سے رابطہ کر کے وضاحت پیش کی اور بتایا کہ یہ سب اس کی بلی کی وجہ سے ہوا ہے، مگر اس کی یہ وضاحت ناکام رہی اوراس معاملے کے نتیجے میں خاتون کو اپنی ملازمت اور سالانہ بونس سے محروم ہونا پڑا۔
خاتون نے کہا کہ وہ اب نئی نوکری تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،شہری نایاب بکروں سے محروم
محراب پور(جسارت نیوز)بکرے چوری کی واردات، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں ڈپیارجہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر محمد عمران کی رہائش گاہ سے چور قربانی کیلئے تیار کیے گئے قیمتی نسل کے 8 بکرے چرا کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔