صدر مملکت آصف علی زرداری فروری میں چین کا دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات طے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔
اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ
یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے دورہ چین کیلئے گزشتہ سال نومبر میں جانا تھا مگر پاؤں فریکچر ہونے کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری صدر مملکت دورہ چین
پڑھیں:
صدر مملکت اور آرمی چیف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات میں دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور پاکستان و ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
اعلامیہ کے مطابق دونوں برادر ممالک نے باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ایران کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کے مؤقف کا اعادہ
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف علی زرداری ایرانی مسلح افواج جنرل عاصم منیر جنرل محمد باقری چیف آف جنرل اسٹاف دوطرفہ تعلقات صدر مملکت وی نیوز