Express News:
2025-01-22@11:32:31 GMT

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسلام آباد:

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبر حقیقت کے برعکس ہے، اسٹورز ابھی بند نہیں ہوئے وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنے کے لئے ابھی صرف کمیٹی بنائی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز، ملازمین، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی، رپورٹ کو منظوری کے لیے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا اس کے بعد اس کا فیصلہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی بھی زیر غور ہے جو بہت جلد منظور ہو جائے گی عوام بغیر کسی دقت کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری خریداری کے لیے تشریف لائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز

پڑھیں:

عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود جیل سے باہر ہوتے، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا  ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود بھی این  آر او لے کر جیل سے باہر ہوتے، عمران خان  نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  اگر اس وقت پی ٹی آئی ہماری بات مان لیتی تو آج عمران خان بھی اس سے استثنا ہوتے، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان  مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، مذاکرات کے لیے دونوں فریقوں کا ایجنڈا ہونا چاہیئے تھا، مذاکرات میں ملکی مفاددونوں فریقوں کا اپنا اپنا مفاد پوشیدہ ہے۔  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے، مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حالات خراب ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے کی تیاری
  • یوٹیلیٹی سٹورز کے آپریشن بند، اثاثے حفاظی تحویل میں لینے کی تیاری شروع 
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند، اثاثے حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری
  • یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند، اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان
  • عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود جیل سے باہر ہوتے، شاہد خاقان
  • خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ،خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ