ایم نائن موٹر وے نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مسافر کوچ پشاور سے کراچی آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ایک مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ کی جانب سے اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین شاہ پشاور کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں صادق خان ، ارم بی بی، علی رضا، گل ولی، خان محمد، عرفان علی، بلقیس، تاج بی بی، ثمینہ بی بی ، سید عبدالرحیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

نوری آباد پولیس نے جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کیا جبکہ مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سہون: محکمہ جنگلات کے کاٹے گئے درخت کی لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں

سہون: محکمہ جنگلات کے کاٹے گئے درخت کی لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئرپورٹ، عملے نے خاتون مسافر کو لاکھوں کے نقصان سے بچا لیا
  • اسلام آباد: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلز میں آگ لگ گئی
  • سہون: محکمہ جنگلات کے کاٹے گئے درخت کی لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں
  • میرپور ماتھیلو: تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق
  • اسلام آباد: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انٹرگراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی
  • پاکستان ریلوے کی 400 کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا  ہونے کا انکشاف
  • کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی
  • لیاری میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، 10 افراد شدید زخمی
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار