سٹار لنک کی پاکستان انٹری ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2025ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایلون مسک پر اپنے حالیہ تبصروں میں پاکستان مخالف مؤقف اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سٹار لنک کی پاکستان میں انٹری ان کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز بالخصوص سٹار لنک کے آپریشنز کے لیے لائسنس پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سٹار لنک نے 24 فروری 2022ء کو رجسٹریشن کے لیے درخواست دی، جس کے بعد یہ معاملہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا تھا، یہ معاملہ اب ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے جو لائسنس دینے کا فیصلہ کرے گی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایلون مسک کی حالیہ پاکستان مخالف مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ ’ان کے خیالات پاکستان کے خلاف بھارت کے بیانیے سے ہم آہنگ ہیں، ایسا لگتا ہے ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت داری کی ہے‘، جس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے تجویز پیش کی کہ سٹار لنک کو لائسنس دینا ایلون مسک کے پاکستان مخالف ریمارکس پر عوامی معافی کے ساتھ مشروط ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی اے کو لائسنس جاری کرنے سے پہلے ایلون مسک کی پاکستان کے خلاف مہم پر غور کرنا چاہیئے، لائسنس سے متعلق مزید کوئی قدم اٹھانے سے پہلے انہیں اپنے بیانات کے لیے معافی مانگنی چاہیئے‘، اس موقع پر سپیشل سیکریٹری آئی ٹی نے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی حساسیت کو تسلیم کیا اور واضح کیا کہ ’لائسنس کی منظوری کے منتظر ایلون مسک کے حالیہ ٹویٹس گمراہ کن تھے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی جانب سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے‘، بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے سٹار لنک کی درخواست سمیت سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنسنگ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک سٹار لنک کے لیے
پڑھیں:
عروہ حسین کی بالی وڈ گانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر انٹری، ویڈیو وائرل
پاکستانی ادکارہ عروہ حسین نے بالی وڈ کے مشہور گیت ’’مسکلی‘‘پر ادائیں دیتی ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔’’میری لاڈلی‘‘،’’نیلی زندہ ہے‘‘، ’’اڈاری‘‘اور’’میری شہزادی‘‘جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجہ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھ کہنے کے بجائے بالی وڈ کی فلم ’’دہلی 6‘‘کا سب سے مشہور گیت ’’مسکلی‘‘لگایا۔