Express News:
2025-01-22@11:34:13 GMT

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پراحتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کیجانب سے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجے۔

عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر 27 جنوری کو دلائل طلب کرلیے۔ فیصل جاوید خان کی جانب  سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جبکہ واثق قیوم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور پہلے ہی مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی درخواست پی ٹی آئی کی ضمانت کی دفعات

پڑھیں:

سابق صدر عارف علوی کو بڑا ریلیف مل گیا

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے میں منظور کی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، ذاتی معالج سے چیک اپ، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • نو مئی مقدمات ،6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق
  • 9 مئی مقدمات، 6 پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق
  • 26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  
  • سابق صدر عارف علوی کو بڑا ریلیف مل گیا
  • بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • انسداد دہشتگردی عدالت، نمائش چورنگی دھرنا کیس میں ایم ڈبلیو ایم کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور
  • 26 نومبر احتجاج؛ 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع