بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھولیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی میں پہلے ہی کافی کام کر چکے تھے اور کچھ مختلف کرنے کے لیے سماجی موضوعات کو اپنایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب دوبارہ کامیڈی کی طرف لوٹ رہے ہیں اور اس وقت ’بھوت بنگلا‘، ’ویلکم‘ اور ’ہاؤس فل 5‘ جیسی تین بڑی کامیڈی فلموں کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

جب اکشے سے ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں شامل نہ ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اکشے نے انکشاف کیا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا تاہم اداکار نے فلم سے نکالے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

پی آئی اے سے 110 انجینئر ز اور ٹیکنیشنز کے ملازمت چھوڑ جانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے 110 ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفا دے دیا، قومی ائرلائن میں انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 110 ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے، استعفے دینے والوں میں 45 انجینئر اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں، ان تمام ملازمین کا تعلق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر ائرلائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع ملنے کی وجہ سے سے ملازمین ادارے کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔110 ملازمین کے استعفوں سے قومی ائرلائن میں ایرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید قلت ہوگئی ہے اور طیاروں کی مینٹیننس اور مرمت کے کاموں پر پی آئی اے ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکشنینز پر کام کا دباؤ دگنا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ دریں اثنا پی آئی اے نے ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ 2 سال کے دوران چھوڑ کرگئی ہے جس کی وجہ بیرون ملک ہوابازی کی صنعت میں تجربہ کار افراد کی مانگ میں ہونے والا اضافہ ہے۔ ترجمان کے مطابق مہنگائی کی مناسبت سے گزشتہ کئی سال سے تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے کا انتظامیہ کو ادراک ہے اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے انتظامیہ حکومت اور بورڈ سے منظوری کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
  • اکشے کمار نے ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
  • اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ سینسر بورڈ سے بغیر کسی کٹ کے پاس
  • اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا
  • اکشے کمار نے بگ باس 18 کے فائنل میں کیوں شرکت نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • کشتی حادثے میں جاں بحق 2 بھائیوں کے اہلخانہ کا ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دینے کا انکشاف
  • پاکستان کی ایکسپورٹ میں 20 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف
  • پی آئی اے سے 110 انجینئر ز اور ٹیکنیشنز کے ملازمت چھوڑ جانے کا انکشاف
  • 25 سال بعد اداکاری کا اصل مطلب سمجھ میں آیا، ہریتھک روشن کا انکشاف