کراچی انٹربورڈ میں نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی انٹر بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کردیا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ نے کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھا کر 66 کردی۔ 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی
سیکریٹری انٹر بورڈ امیرحسین قادری کے مطابق اسکروٹںی کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے 3 شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کے لیے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ ناظم امتحانات کو اسکروٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی اسکروٹنی
پڑھیں:
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 72 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔