شہرمیں ایک اورمغوی شہری کوقتل کردیا گیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مغوی کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے اس کی نشاندہی پرمغوی کی لاش برآمد کرلی، گرفتار ملزم مغوی کا ہم زلف ہے جس نے مغوی کے اہلخانہ سے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکیم 33 گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمٹ لبابہ ہائیٹس کی پارکنگ سے نیلے رنگ کے فائیبرکے ڈرم سے34 سالہ مغوی اقبال ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی۔

ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی شہری نے 20 جنوری کونیو ٹاؤن پولیس سے رابطہ کیا تھا کہ ان کا بھائی 34 سالہ اقبال رحمانیہ مسجد چاندنی چوک کے قریب پان کا کیبن چلاتا ہے اور 19 جنوری سے لا پتا ہے جس پر انھوں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرایا تھا

انہوں نے بتایا کہ  20 جنوری کو ہی مغوی اقبال کے اہلخانہ کا تاوان کے لیے ایک کال وصول ہوئی جس کے بعد مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی۔

اے وی سی سی پولیس نے کیس پرجب ٹیکنیکل بنیادوں پر کام شروع کیا تو پولیس نے ملزم زمیز کوحراست میں لیا، گرفتارملزم مقتول اقبال کی اہلیہ کی بہن کا شوہر ہے۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی جگہ بتائی جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کنیز فاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود ڈرم سے مغوی اقبال کی لاش برآمد کرلی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ  گرفتار ملزم نے بتایا کہ مقتول آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کراکر گھر جانے کے لیے نکل رہا تھا تو ملزم نے اسے کہا کہ میں اسے اس کے گھر چھوڑ دیتا ہوں جس پر اقبال نے رائیڈ منسوخ کردی اورملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پربیٹھ کر نکل گئے۔

انہوں نے بتایا کہ راستے میں ملزم اورمقتول کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے دوران ملزم نے اقبال کے سرپر ڈنڈے مار کر زخمی کردیا، بعدازاں وہ زخمی اقبال کو بھلا پھسلا کر کسی طرح اپنی رہائش گاہ لے آیا اورمزید اپنی رہائش گاہ کے نیچے رکھا۔

 ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ ملزم کا ابتدائی بیان ہے جس کی تصدیق کی جائے گی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جائیں گے، پولیس مقتول اورملزم کے گھروالوں کے بیابات بھی قلمبند کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کوڈرم میں چھپا کررکھا ہوا تھا اورمقتول کی اہلیہ بھی ایک مرتبہ ملزم کے گھر آئی تھی اورمغوی اقبال کا موبائل فون بھی ملزم کےگھرسے برآمد کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کریگی۔

انیل حیدرنے بتایا کہ ابھی مقتول کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے،  پولیس کی پہلی کوشش مقتول کی لاش برآمد کرنا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اوراس بات کی تصدیق کی جائے گی جو باتیں سامنے آ رہی ہیں ان کی کوئی تصدیق ہو بھی رہی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکےگا کہ مقتول کی لاش کتنی پرانی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم ایک دن مقتول کے اہلخانہ کے ہمراہ اسے تلاش بھی کرتا رہا ہے اور پولیس نے مقتول کے اہلخانہ سے کہا تھا کہ وہ ہمارے درمیان ہونے والی باتیں اپنے تک ہی رکھیں، ملزم مقتول کے اہلخانہ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کررہا تھا۔

مقتول اقبال کے بہنوئی کامران پنجوانی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اقبال نے 19 جنوری کی رات ساڑھے9 بجےآن لائن بائک کی رائیڈ بک کرائی اور پھرمنسوخ کردی اوراپنے ہم زلف رمیز کے ساتھ چلا گیا اوراسے لیکر گھومتا رہا۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال ویانی پرتشدد بھی کیا گیا ہے، مقتول اقبال حسین آباد بلاک 2 کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھا، اگلے روز 12 بجے کے قریب ہمیں 30 لاکھ روپے کی تاوان کی کال آئی ہے اورہم نے کہا کہ پہلے اقبال سے بات کرائی جائے لیکن ہماری بات نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم وقفے وقفے سےہمیں کال بھی کرتا رہا اوراس کے بعد موبائل فون بند کردیا کرتا تھا لیکن اقبال سے بات نہیں کراتا تھا صرف تاوان کی بات کرتے تھا اوراس کے اگلے روزبھی یہ ہی سلسلہ چلتا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال اور رمیز کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں تھا، دونوں صرف اپنے سسرال میں تہواروں میں ملاقات کرتے تھے، اس کے علاوہ کبھی نہیں ملتے تھے۔

 انھوں نے بتایا کہ ملزم رمیز ہمارے ساتھ ساتھ اقبال کو تلاش بھی کرتا رہا۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے باتیں کرتی تھیں جس سے ملزم رمیزکوبھی سب پتہ چل جاتا تھا ، مقتول کے مقتول کے بہنوئی نے کہا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پوری کیے جائیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ملزم نے آج اپنے ہم زلف کو قتل کیا بعد میں کسی اورکوبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی لاش برا مد گرفتار ملزم مغوی اقبال کے اہلخانہ پولیس نے مقتول کے ملزم کے مقتول ا کہ ملزم سے بات کہا کہ تھا کہ ہم زلف

پڑھیں:

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق

ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے، جن میں سے ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کے 2 خول ملے، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ دیگر شواہد بھی اکھٹا کیے جا رہے ہیں۔

اہلکار کے کندھے اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں، فائرنگ کے واقعے پر فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے ہیں، جن میں ایک ملزم نے خواتین کے کپڑے یا عبایا پہن رکھا ہے اور ملزم نے جوگر پہنے ہوئے ہیں، جبکہ دوسرے ملزم نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا اور گلے میں رومال بھی ڈالا ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے اور واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا
  • سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل