بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وہ اپنے شوٹ سے واپس آئیں اور آخری کام جو انہوں نے کیا وہ بلڈ پریشر کی دوا لینا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے بلڈ پریشر کی دوا منہ میں لے کر پانی کا گھونٹ لیا تو انہیں محسوس ہوا کہ اچانک ان کا سانس رکنے لگا ہے کیونکہ وہ گولی ان کے حلق میں اٹک گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی سی گولی نہ نگل پا رہی تھیں اور نہ اُگل پا رہی تھیں، سانس تو چل رہا تھا مگر اس میں مشکل محسوس ہو رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے بہت سا پانی پیا لیکن گولی وہیں کی وہیں رہی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

زینت امان نے کہا کہ اس وقت ان کے گھر میں صرف 1 کتا اور 5 بلیاں تھیں، اور ان کی گھبراہٹ بڑھنے لگی تھی کیونکہ ان کے ڈاکٹر کا نمبر بھی مصروف تھا پھر انہوں نے بےچین ہو کر زاہان خان کو فون کیا جو اپنے پلانز چھوڑ کر فوراً ان کی مدد کو آ گئے اور ان کے آنے تک حلق میں تکلیف بڑھ گئی تھی۔

اداکارہ نے  بتایا کہ زاہان کے آںے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ گولی وقت کے ساتھ حل ہو جائے گی، جس کے بعد انہوں نے چند گھنٹوں تک گرم پانی پیتے ہوئے انتظار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا چھوڑنے کے بعد کون سی راہ اختیار کرلی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تجربے سے انہوں نے سیکھا کہ زندگی میں ایسے لمحے آتے ہیں جب زیادہ عمل نہیں بلکہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے اور گلے میں پھنسنے والی وہ گولی ایسی ہی ایک صورتحال کی علامت تھی۔ اس کی تکلیف شدید تھی جس کا وہ حل تلاش کر رہی تھیں اور آخر میں انہوں نے صبر اور خوف پر قابو پانے کی کوشش کی اور جب وہ گولی حل ہو گئی تو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے میرا شو کاپی کیا، حنا بیات کا الزام

زینت امان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار مسائل کا سامنا کرتے ہوئے ہمارے لیے ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسی صورتحال میں ہمیں صبر، ضبط اور سکون کے ساتھ ان کا سامنا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ زینت امان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ بالی ووڈ انہوں نے رہی تھی کہا کہ

پڑھیں:

پلک تیواڑی کیساتھ تعلقات پر ابراہیم علی خان کی لب کشائی

بالی ووڈ کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار ابراہیم علی خان نے ساتھی اداکارہ پلک تیواڑی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ابراہیم علی خان اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل پلک تیواڑی کے ہمراہ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

طویل عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ابراہیم علی خان اور ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ پلک تیواڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلک میری اچھی دوست ہے اور ہاں وہ بہت پیاری ہے بس اتنا ہی کہوں گا۔

خیال رہے کہ پلک تیواڑی مشہور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
  • فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور بیرونی قوتیں تھیں، مولانا فضل الرحمن
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
  • پلک تیواڑی کیساتھ تعلقات پر ابراہیم علی خان کی لب کشائی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 32 پٹیشنز تھیں جو یکجا ہوئیں، نیاز احمد
  • غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید، 69 زخمی
  • سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم بچپن ہی سے کس اداکارہ کو دیکھنے کے مواقع ڈھونڈتا تھا؟
  • حکومت بلوچستان امن و امان کیلئے پالیسی واضح کر رہی ہے، ظہور بلیدی
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • شاہ رخ خان میرے والد کے مداح ہیں، ربیکا خان