فیصل آباد: نشئی افراد قبروں سے سریا اور لکڑی چوری کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
فیصل آباد میں پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم قبرستان نشے کے عادی افراد کی پناہ گاہ بن گیا۔
یہ افراد یہاں کھلے عام نشے کی لت پوری کرتے ہیں اور منشیات خریدنے کے لیے پختہ قبروں سے سریا اور وہاں موجود درختوں کی لکڑی تک چوری کر کے فروخت کر دیتے ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں
نشے کے عادی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس لت کو ترک کر کے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں حکومت مدد کرے۔
آئی آئی چند ریگر روڈ پراے این ایف کی کارروائی، بچوں کے کپڑوں میں جذب 3 کلو سے زائد آئس برآمدکراچی اینٹی نارکورٹکس فورسنے آئی آئی چند ریگر.
نشہ کرنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ میں نشہ چھوڑنا چاہتی ہوں میری زندگی ہے میں اپنے بچوں کے لیے جینا چاہتی ہوں۔
اہلِ علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نشے کے عادی ان افراد کو قبرستانوں سے نکال کر سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا جائے جہاں ان کا مفت علاج ہو سکے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے ، چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف
اسلام آباد : چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں سیلز ٹیکس کی مد میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ ہے، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ والا ٹیکس دیتا ہے، ماہانہ ڈھائی کروڑ کی آمدن کرنے والے کی کمائی 6 لاکھ تو ہوگی، ان کو بھی ٹیکس دینا چاہیے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بیشتر صنعتی صارفین سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں جنہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نیا قانون لایا گیا ہے۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائے گا، آرڈر کے تحت بجلی کے بل کی ایک حد مقرر کی جائے گی، یہ لوگ صنعتی بجلی لیتے ہیں اور ان میں بڑے صنعتی یونٹ بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ 25 کروڑ روپے آمدنی والے کو ٹیکس دینا چاہیے، ماہانہ ڈھائی کروڑ آمدنی والے کی ماہانہ کمائی 6 لاکھ تو ہوگی، جب ماہانہ 50 ہزار تنخواہ والا ٹیکس دیتا ہے تو ان کو بھی دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کا بینک اکائونٹ معطل کرنے کا اختیار ایف بی آر مانگ رہا ہے، اکائونٹ معطل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کے کاروبار پر اثر پڑے، 10 کروڑ روپے ماہانہ بجلی کا بل ادا کرنے والے کو پابند بنانا چاہ رہے ہیں، ان کو باقاعدہ طور پر پیشگی نوٹس بھیجا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے ایسے صنعتی یونٹ کو 15 دن کا وقت دیا جائے گا، اس پر سماعت ہوگی اور اس کے بعد صنعتی یونٹ رکھنے والے کو اپیل کا بھی حق دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا کہ بینک اکائونٹ کی بندش نہایت ڈریکونین قانون ہوگا اس پر قوانین میں شفافیت ضروری ہے، کسی کا بینک اکاﺅنٹ معطل ہوگا تو وہ تنخواہوں کی ادائیگی کیسے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت بینک اکاو¿نٹس بند کرنے سمیت انتہائی سخت اقدامات لئے جارہے ہیں اس قانون کے تحت ایف بی آر افسران سے ہر طرح سے ڈیل کرنا ہوگا، ایف بی آر افسران پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بینک اکائونٹ بند نہ کیا جائے، نوید قمر نے کہا کہ اتنے سخت اختیارات دینے سے پہلے یقین دلایا جائے کہ ایف بی آر ٹیکس آمدن کو اپنے اخراجات پر خرچ نہیں کرے گا۔