190 ملین پاؤنڈ کیس کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
شیخ رشید— فائل فوٹو
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتا، جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے تو مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہادتوں پر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو حل نہیں نکلے گا، میرے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
آئندہ الیکشن سے پہلے کیس کا فیصلہ کر دیں گے: آئینی بینچشارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کردیا ہے، کمیٹی ممبر عمر ایوب
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کردیا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اوور سیز پاکستانیز کے حق کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ آئینی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔
درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو انتخابات ہو بھی نہیں رہے، آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ بارے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: بیرسٹر سیف
پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان بہہ جائیں گے، حکومت کے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے، بانی پی ٹی آئی عمران خان تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔