پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ایجنسی کے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
عرفان ملک: پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس اتھارٹی کے قیام کے لیے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے یہ ایکٹ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں بھجوا دیا ہے۔
نئے مجوزہ بل کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ فرانزک سائنس ایجنسی کی چیئرپرسن ہوں گے، جبکہ ان کے ماتحت 13 ارکان ہوں گے جن میں سیکرٹریز، فرانزک ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
کابینہ کی جانب سے فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی جاچکی ہے، جس کا مقصد فرانزک مواد کی مزید تشریح کرنا ہے۔ اس قانون کے تحت ویڈیو، آڈیو فرانزک اور دیگر شواہد کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی، جو 2007 کے سابقہ قانون میں سقم کی وجہ سے نہ ہو سکی تھی۔
مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ فرانزک سائنس اتھارٹی کے وائس چیئرمین اور چیئرپرسن کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی کابینہ: توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے ایکٹ پر نظرثانی کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ایئرلائنز کو بیرون ملک سے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنی پڑیں۔ کابینہ ڈویژن کی مذکورہ بالا سفارش پر مکمل قانونی کارروائی کے بعد عمل درآمد کیا جائےگا۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر نیشنل سییڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قوائد وضوابط کی منظوری دے دی-
وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی ذمہ داری وزارت آئی ٹی سے وزارت داخلہ کو منتقل کیے جانے کے حوالے سے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر نشینل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اپیلیٹ ٹریبونل کے ممبر فنانس کے طور پر ڈاکٹر عمار حبیب خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے، اور اس عمل کی مؤثر نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پرائم منسٹر ریلیف پیکج مستحقین تک پہنچانے کے لیے نئی مؤثر حکمت عملی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ اجلاس: قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں کو ختم کرنے کے لیے سفارشات پیش
اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 جنوری 2025 اور 17 جنوری 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے ایکٹ پر نظرثانی توشہ خانہ خواجہ آصف شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز