جنوبی بھارتی سُپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپا اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اُترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Kamlesh Nand (work) (@artistrybuzz_)

اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے اور وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ فلم کے شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوئی تھیں جبکہ اب وہ اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

دوسری جانب اداکارہ جلد سلمان خان کے ہمراہ فلم ’سکندر‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس کی جس کی ریلیز عید پر متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شد یددھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور:ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوااورکئی پروازوں کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائیرہورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

 دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑا گیا، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کو بھی لاہورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اوررخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا،جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنارہااورطیارہ فضا میں ہی چکر لگانے لگا۔جدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 کو بھی لینڈنگ میں دشواری کا سامناکرناپڑا۔

متعلقہ مضامین

  • موت کو بہت قریب سے دیکھا، زینت امان نے خطرناک واقعہ شیئر کردیا
  • امیتابھ بچن کی ’بہو‘ کے ساتھ تصویر وائرل
  • مہارانی یسوبائی کے کردار میں رشمیكا مندانا کا نیا روپ: مداح پرجوش
  • چین سے آنے والی 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں
  • سعود کی بہترین عادت ہے کہ وہ اِدھر اُدھر منہ نہیں مارتے: جویریہ سعود
  • صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد
  • نیو گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز پہنچ گئی
  • شد یددھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
  • بھارت کے مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی لڑکی کیوں وائرل ہو رہی ہے؟